تازہ ترین

راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں بھی اپنی دھاک بٹھادی، مداح جھوم اٹھے

سڈنی: پاکستان کے لیجنڈ گلوکارراحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکاروقوال راحت فتح علی خان دنیا میں اپنی آوازکا جادو جگا کرمداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔ گلوکارکے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جو ان کی لائیو پرفارمنس کوترستے ہیں۔ گزشتہ روز گلوکار نے آسٹریلوی شہرمیلبورن میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے نام سے میوزیکل شو کے دوران مداحوں کوخوب محظوظ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں۔

اس سے قبل گلوکارنے آسٹریلوی شہربرسبین اورسڈنی میں بھی لائیوپرفارمنس دے کرمداحوں کے خوب دل جیتے۔

دوسری جانب گلوکاررواں ہفتے سے شروع ہونے والے امریکا اورکینیڈا کے مختلف شہروں میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے تحت ہی میوزیکل شوز کا بھی حصہ ہوں گے۔

 

The post راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں بھی اپنی دھاک بٹھادی، مداح جھوم اٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*