تازہ ترین

ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی پیرس میں پاکستانی سٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز

فرانس کے قومی دن کے موقع پر لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے ساتویں ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں خوبصورتی سے سجایا گیا ثقافتی ورثہ اور روائیتی کھانوں کا پاکستانی سٹال فرانسیسی اور غیرملکی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ 

اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں آئے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور بڑی تعداد میں فرانسیسی شرکاء نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی ثقافت کی تعریف کی اور پاکستان کے روائیتی و لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

پاکستان کے سفیر برائے فرانس جناب معین الحق نے پاکستانی سٹال کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں پاکستان کی شرکت سفارت خانہ کی جانب سے جاری عوامی اور ثقافتی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں پاکستان کی شرکت پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔ 

اس سالانہ ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی کا اہتمام لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے کیا جاتا ہے جس میں فرانس کے قومی دن کو منانے کیلئے غیرملکی سفارت کاروں کو بھی ان کے روائیتی سٹالوں کے ذریعے شمولیت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*