تازہ ترین

پیرس میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے فرانسیسی فوٹوگرافرزکی تصویری نمائش 

پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش پیرس کے خوبصورت لگزمبرگ گارڈن میں منعقد کی گئی یہ نمائش اس ماہ کی 11 تا 22 جولائی 2019 تک جاری رہے گی۔  

اس تصویری نمائش کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، فرانسیسی سینٹ اور فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس تصویری نمائش میں دس فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے اپنی تقریباً پچاس سے زائد تصویریں نمائش کیلئے پیش کیں۔ 

اس تصویری نمائش کا افتتاح گزشتہ روز پیرس میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے فرانسیسی فوٹوگرافرز اور ٹورآپریٹرز کا پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثارقدیمہ اور رنگارنگ لوک روایات کی مشترکہ طور پر نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جناب ڈومینک ایزواس چیف ایگزیگٹیو افیسر برائے فرانسیسی ٹریول گائیڈ  ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ 

بعدازاں، فرانسیسی ٹورآپریٹرز اور فوٹوگرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔ فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کیلئے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کیلئے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*