تازہ ترین

عدم اعتماد کی تحریک کی باتوں کے بعدبڑا بریک تھرو،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق سے ملاقات،تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی۔ پیر کو ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں راجہ ظفرالحق کے چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں اپوزیشن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔راجہ ظفرالحق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران میرے پاس آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صادق سنجرانی
سے باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نے ہمارے ساتھ کچھ دیر گپ شپ کی،ہمارے درمیان ٹینشن فری ماحول ہے۔ راجہ ظفرالحق نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد

ایک جمہوری عمل ہے،چیئرمین سینیٹ کے لیے میں ابھی امیدوار نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن امیدوار کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ  منگل کو اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے جو انتہائی اہم ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*